ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ دیکر ہی معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: رائو خورشیداحمد
خانیوال(خبرنگار) ہنرمندی کی تعلیم کوفروغ دے کر ہی معاشی انقلاب برپاکیاجاسکتا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی تعلیم وتربیت حاصل کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انجمن مسلم راجپوتاں کے صدر رائو خورشید احمد نے افسری ووکیشنل سنٹر میں منعقدتقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت نے اس حوالے سے انقلابی پروگرام دے کرہنرمندی کے فروغ کے لیے کلیدی رول ادا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں آج ملک بھر میں ہزاروں طلباء و طالبات ہنرمندی کی تعلیم وتربیت حاصل کرکے معاشی عمل کی بہتری میں اپنا بھر پور کردارادا کررہے ہیں۔