42 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کرنے کے باوجود گرانفروشی عروج پر
ملتان (خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں گرانفروشی عروج پر رہی 42 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کرنے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں پھلوں و دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں رمضان بازاروں میں بھی چینی کی قلت کی شکایات عام رہیں۔ اوپن مارکیٹ میں آلو بخارا 400 روپے کلو سیب 350 روپے سے 400 روپے کلو، کیلا 160 روپے درجن، انگور 350 روپے کلو، آڑو 140 روپے کلو، اروی 100 روپے کلو، لیموں 120 روپے کلو، بڑا گوشت سرکاری نرخ 300 روپے کلو کی بجائے 400 روپے کلو، چھوٹا گوشت 600 روپے کی بجائے 750 روپے سے 800 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔