زکریا یونیورسٹی کے شعبہ مینٹی ننس کیلئے جدید ہائیڈرولک کرین اور ٹرک خریدنے کا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس کیلئے جدید ہائیڈرولک کرین اور ٹرک خریدنے کا فیصلہ بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی میں بجلی کاکام ابھی تک مینول ہوتا ہے سیڑھیوں پر چڑھ کر کیا جاتا ہے ٹرانسفارمر بھی مینول تبدیل کیے جاتے ہیں جس کیلئے یونیورسٹی حکام نے ہائیڈرولک کرین اورٹرک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کیلئے پرچیز آفس نے ٹینڈرطلب کرلیے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی مالیت50لاکھ ہے ،تاہم پرچیز آفس اس کو 80لاکھ میں خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔