چودھری پرویز الٰہی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے نئے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ملتان (وقائع نگار) چودھری پرویز الٰہی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے نئے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ اس سے قبل شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں بطور ایم ایس فرائض انجام دے رہے تھے۔