پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے اور 2سال تک اسمبلی میں نہ آنیوالے فاٹا انضمام کا کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں: رائو فرقان احمد
خانیوال(خبرنگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنماصوبائی حلقہ209کے امیدوار رائو فرقان احمد نے کہاکہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے اور دوسال تک اسمبلی میں نہ آنے والے فاٹا انضمام کا کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں موجودہ حکومت نے فاٹا کے عوام کو قومی شناخت اوربنیادی حقو ق دے کر فاٹا عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وہ پیرووال میں افطار ڈنر کی تقریب میں شریک معززین علاقہ سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حلقہ209 مسلم لیگ(ن) کاگڑھ ہے عوام کے تعاون سے منتخب ہوکر اپنا مثالی کرداراداکریں گے۔