عوام بار بار اقتدار میں آنیوالوں سے تنگ ہیں: فیصل خان نیازی
خانیوال(خبرنگار) حلقے کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام باربار اقتدارمیں آنے والوں سے تنگ ہے عوام کے تعاون سے منتخب ہوکر علاقے کانقشہ اور عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماصوبائی حلقہ209 کے امیدوار فیصل خان نیازی نے افطار ڈنر کی تقریب میں شریک معززین علاقہ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھانے کچہری کی سیاست کا باب بند ہونے جارہاہے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کو ترجیح دی ہے۔