محکمہ فوڈ اتھارٹی کے انچارج کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی‘ کیمرے چھیننے کی کوشش
محسن وال (نامہ نگار) محکمہ فوڈ اتھارٹی کے انچارج کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ‘ کوریج کرتے ہوئے مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش۔ گزشتہ روزرات ڈیڑھ بجے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بوراچوک پر ایک فاسٹ فوڈ کی دکان پر آکر چھاپہ مارا ۔ اسی دوران ٹی وی چینل کے نمائندے بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے موقع کی ویڈیو بنا نا شروع کر دی جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے انچارج عثمان بغیر کسی بات کیے کیمرہ چھیننے لگے اور ویڈیو بنانے سے روکا کہا آئندہ ہماری ویڈیو بنائی تو میں تم صحافیوں کو دیکھ لوں گا۔