کوٹ اسلام‘ 14‘ 25 پل‘ میڈیکل سٹوروں پر پریکٹس اور عطائیت کا دھندہ عروج پر
اڈا جڑالہ( نمائندہ نوائے وقت)تحصیل کبیر والا کے تھانہ حویلی کورنگا کی حدود میں کوٹ اسلام 14پل 25پل درس پل ملتان روڈ پر واقع ہے ان اڈوں پر جومیڈیکل سٹور ہیں اْن میں پریکٹس اور عطائیت کا دھندہ عروج پر ہے سادہ لوح عوام لٹنے لگی لوگوں کو بوتل بھی لگائی جاتی ہے اور نشہ آور ادویات اور جنسی ادوایات کی سرے عام فروخت جاری ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اہل علاقہ کی عوام کی اپیل ہے کہ ان میڈیکل سٹور ز کا جائزہ لیا جائے ۔