ایس ایس ٹی کو ترقی دیکر ہیڈ ماسٹر بنانے کیلئے ہونیوالی ڈی پی سی منسوخ
ملتان( وقائع نگار) محکمہ تعلیم میں سکیل 16سے 17 میں ترقی کیلئے ہونیوالے ڈی پی سی منسوخ کردی گئی بتایاگیا ہے کہ ایس ایس ٹی کو ترقی دے کر ہیڈ ماسٹر بنانے کیلئے ہونیوالی ڈی پی سی منسوخ کردی گئی جس کی وجہ 2017کی اے سی آر کا مکمل نہ ہونا بتایاجارہا ہے۔ متعلقہ حکام کو اے سی آر مکمل کرکے بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔