عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی‘ ناجائز منافع خوری کے انسداد کیلئے ضلعی مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں: ڈپٹی کمشنر لودھراں
لودھراں(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور گراں فروشی و ناجائز منافع خوری کے انسداد کیلئے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 43مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب 11دوکانداروں کو مجموعی طورپر 9ہزار500روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔