شجاع آباد میں5مزدوروں کی ہلاکت کی ذمہ دار ن لیگ ہے: ابراہیم خان
شجاع آباد(نمائندہ نوائے وقت+خبر نگار )شجاع آبادتا سکھر موٹر وے کا افتتاح اتنی عجلت میں کیا گیا کہ ابھی تک نامکمل ہے جس کی رابطہ سٹرکیں شروع ہی نہیں کی گئیں ۔ یہ بات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کا وقت ختم ہونے میں 5دن رہ گئے ہیں حکومت اپنی تختیاں لگانے میں اتنی مصروف ہے کہ نامکمل منصوبوں کے افتتاح پر افتتاح کرتی آرہی ہے ۔ جو کہ عوام کے دلوں میں مقام پانے کی ناممکن کوشش ہورہی ہے ۔ جس سے عوام متنفر تو ہو سکتی ہے اس سے خوش نہیں ۔ یہ 2018ہے کوئی 19ویں صدی نہیں جس میں ن لیگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کامیاب ہو سکے ۔ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے جو کہ عوام کو حقیقی ریلیف دے گی ۔ ابراہیم خان نے مزید کہاکہ سی پیک بستی داد انٹر چینج پر 5غریب مزدوروں کی ہلاکت کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر کی سڑک کی جلد افتتاح کی خواہش نے 5خاندانوں کے چراغ گل کردئیے۔ وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں رات گئے مزدوروں کو ڈبل ڈیوٹی پرکام کرایا گیا اور اندھیرے کی وجہ سے ڈمپروں نے 5مزدوروں کی جان لے لی۔ انہوں نے مزدوروں کے لواحقین سے دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اس غم میں ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یہ المناک اور درد ناک حادثہ جو سڑک کے جلد افتتاح کے چکر میں پیش آیا۔