تھانہ رتہ امرال کے علاقے لوکو شیڈ کالونی میں رات گئے 30 سالہ نوجوان قتل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )تھانہ رتہ امرال کے علاقے لوکو شیڈ کالونی میں رات گئے 30 سالہ نوجوان قتل کردیا گیا ہفتہ کے روز ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ڈی ایس ایچ او رتہ امرال چوہدری ریاض بھی وہاں پہنچ گئے مظاہرین ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی مقتول ناصر ولد مستری ریاست کے ساتھ جگہ کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تو ملزمان نے اسے قتل کردیا جبکہ 14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔