غوری ٹاؤن میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) غوری ٹاؤن فیز 4A میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلی نمبر18 میں عبدالنثار سے نامعلوم راہزنوں نے 35000 روپے چھین لئے۔گلی نمبر 24 سے افضل کے گھر سے نامعلوم چور 3 لاکھ کا سامان چوری کر کے لے گئے۔تنظیم کے صدر نے متعلقہ اداروں سے گشت بڑھانے کی گزارش کی ہے۔