ڈکیتی، چوری سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہری لٹ لئے
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی واردات میں شہری لٹ گئے تھانہ بنی کو شیخ واحد اقبال نے بتایا کہ اصغر مال میں الحکیم مسجد کے قریب مجھے جاتے ہوئے دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے میں نے مذاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو حسن نے بتایا کہ میں پنڈورہ کے علاقے میں جا رہا تھا دو ڈاکو مجھ سے میرا موٹر سائیکل چھین کر لے گئے تھانہ گنجمنڈی کو محمد لیاقت سکنہ خیابان سرسید نے بتایا کہ دو افراد مجھ سے چونگی نمبر4 میں گن پوائنٹ پر 1200روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے تھانہ وارث خان کو حافظ محمد بابر نے بتایا کہ بھابھڑا بازار میں میا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو نذر حسین نے بتایا کہ سیکٹرF - 15/1 میں میری کرولا کار نمبرQD - 935 چوری ہوگئی ۔