عورت کو قتل کرنے کے بعدنعش پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کی حدود میں عورت کو قتل کردیا گیا بعد میں نامعلوم ملزمان نے نعش پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی موضع جوڑیاں میں یہ وقوعہ2 رمضان المبارک کو پیش آیا نعش دو دن تک پڑی رہی پولیس سارے حالات و واقعات کی تفتیش کررہی ہے ۔