تحریک انصاف خوا تین کے مسائل انکی دہلیز پر حل کر رہی ہے،طلعت رضوان
اسلام آ باد(نوائے وقت نیوز)تحر یک انصاف وویمن ونگ نے یو سی 4 بہارہ کہواور تر نول میں مستحق خواتین میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر خواتین ریجنل وومن ونگ تحریک انصاف کی صدر فوزیہ ارشد ہمراہ ریجنل وومن ونگ ٹیم کی سیکرٹری لیگل ایڈو کیٹ طلعت رضوان نے کہا کہ تحر یک انصاف خوا تین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے، تحر یک انصاف کی حکومت آ ئے گی تو ہم اپنی خواتین کے مسائل تر جیحی بنیا دوں پر حل کریں گی اور غر بت کا خاتمہ ہو گا ،انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں مہنگا ئی کا خاتمہ کیا اور ضعیف افراد کیلئے جو اقدا مات کئے وہ قا بل تحسین ہیں، زندگی کا اصل مقصد غریبوں کے مسائل کو حل کر نا تعلیم کو مفت کر نا اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔