پی این سی اے کا سالانہ سمر آرٹ کیمپ آئندہ ماہ 26 جون سے شروع ہو گا
اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے زیر اہتمام سالانہ سمر آرٹ کیمپ آئندہ ماہ 26 جون سے نیشنل آرٹ میں شروع ہو گا۔ پی این سی اے ہمیشہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فنونِ لطیفہ سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے غرض سے سالانہ آرٹ کلاسز منعقد کرتی ہے۔ سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تخلیقی کاموں میں گزارنے اور فنون لطیفہ کے مختلف اصناف سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے وقف کرنا ہوتا ہے۔ جہاں بچوں کو میوزک ، مصور ی، پتلی سازی ،فوٹو گرافی ، خطاطی ، مجسمہ سازی اور دیگر شعبوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال 26 جون سے شروع ہونے والے سمر آرٹ کیمپ میں 8 سے 15 سال تک کے بچوں کو شرکت کی دعوت ہے ۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر بچوں کو سمر آرٹ کلاسز میں شرکت کے لئے اپنے نام دفتری اوقات کار صبح 9بجے تا 2 بجے تک رجسٹرڈ کرنے کی دعوت ہے۔