ایشین ویمن کرکٹ ٹور نامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ
لاہور(آئی این پی ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئی،ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں قومی ٹیم کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان کا بھارت سے میچ نو جون کو کھیلا جائے گا۔