زواری رمضان کرکٹ کپ طارق اور کیپری کلب نے میچ جیت لئے
ملتان( نمائندہ نوائے وقت)زواری رمضان کپ میں طارق کرکٹ کلب نے پائیٹ اکیڈمی کو 24 رنز اور کیپری کلب نے جہانیاں ٹائیگر کو 10 وکٹوں سے مات دیدی۔طارق کلب نے 4 وکٹوں پر196 رنزبنائے۔احمد رشید 69عبداللہ چاند 59عمیر 27 اور جنید اقبال نے 19 رنزبنائے۔ولید ،عمران ،ظہیر اور نعیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پائیٹ اکیڈمی نے 8 وکٹوں پر 172 رنزبناسکی۔کامران حسین 53 وقاص 38 ثقلین 23 رنزبناکر نمایاں رہے۔عبداللہ چاند 2 علی ابررار ،فاضل اور احمد رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں جہانیاں ٹائیگرز کی پوری ٹیم 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنید 3 عامر سعید نے 2 وکٹیں حاصل کی۔کیپری کلب نے ہدف بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا۔سیف اللہ 40 اور سجاد نے 28 رنزبنائے۔