ابن قاسم باغ ملتان کو اقبال پارک لاہور کی طرز پر اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے ملتان نے ابن قاسم باغ کو گریٹر اقبال پارک لاہور کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ وسیمہ عمر کی ہدایت پر قلعہ پر واقع ابن قاسم باغ کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تمام پیپر ورک اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق ڈی جی کی طرف سے شاہ شمس پارک کو مذکورہ پاک کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی تھی لیکن حکومت نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔