بخار کا مریض جاں بحق‘ ورثاء کا ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام
محسن وال‘ میاں چنوں(نامہ نگاروں سے ) ڈاکٹرز کی غفلت سے بخار کا مریض دم توڑ گیا ورثاء کا ہسپتال عملہ کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں112پندرہ ایل کے رہائشی پینتالیس سالہ رفیق اوڈھ کو علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں لایا گیا رفیق کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ رفیق ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے جاںبحق ہوگیا ،اگر ڈاکٹر اس کوبروقت اسکا علاج کرتے تو اسکی زندگی بچ سکتی تھی متوفی کے پانچ کمسن بچے بھی میت پر روتے رہے ،متوفی کے ورثاء نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا ڈاکٹر ز کا کہنا ہے مریض کو آدھا گھنٹہ پہلے بے ہوشی کی حالت میں ہمارے پاس لایا گیا تھا ،علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ۔