عمران سیریز کے مصنف‘ قانون د ان مظہر کلیم ایم اے انتقال کر گئے
ملتان (سپیشل رپورٹر) پانچ ہزار سے زائد کتابیں لکھنے والے اور معروف ڈائجسٹ عمران سیریز کے مصنف اور قانون دان مظہر کلیم ایم اے انتقال کر گئے مظہر کلیم ایم اے نے عمران سیریز عمر و عیار اور بچوں کے لئے پانچ ہزار سے زائد کتابیں لکھیں وہ وکالت کے ساتھ ساتھ 1976 سے ریڈیو پاکستان ملتان سے مقبول پروگرام جمہوری آواز کرنے کے ساتھ ساتھ کالم نگار اور مختلف اخبارات سے بھی وابستہ ہے مرحوم مظہر کلیم ایم اے کی عمران سیریز سمیت دیگر کتابوں کو ملک بھر میں پذیرائی ملی مظہر کلیم نوجوانوں میں بہت مقبول تھے مظہر کلیم 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ابدالی مسجد میں ادا کی گئی جس میں وکلاء سیاسی سماجی شخصیت ادیبوں اور معززین شہر کی بڑی تعداد شریک ہوئی مرحوم کو آبائی قبرستان حسن پروانہ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹا چار بیٹیاں چھوڑی ہیں نماز جنازہ میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ‘ صدر ہائیکورٹ بار محمود اشرف خان‘ سابق صدر ہائیکورٹ بار محمد عرفان وائیں‘ خالد اشرف خان‘ کنور انتظار محمدخان‘ شمس القمر خٹک‘ شوکت اشفاق‘ شیخ محمد فہیم‘ محمد ناظم خان‘ اورنگزیب خان‘ عمران رشید سلہری‘ قصف کیتھران‘ وسیم ممتاز‘ فہیم ممتاز‘ امجد خان‘ مسرور عثمان‘ اظہر مجوکہ‘ خواجہ مظہر صدیقی ممبر پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری‘ مظہر جاوید‘ اعجاز ترین‘ تابش درانی‘ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں ادیبوں دانشوروں صحافیوں وکلاء سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔