لودھراں،لیڈی ڈاکٹرکا زچہ کی طبی امداد سے انکار ،نجی ہسپتال میں بچے کی پیدائش
لودھراں (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گائنی وارڈ کی لیڈی ڈاکٹر نے شدید تکلیف میں مبتلا خاتون کو ڈیلوری کیلئے 14 جون کی تاریخ دے کر چلتا کیا خاتون نے نجی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔تفصیل کے مطابق جیون والا کے کے رہائشی سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنی بیوی طاہرہ کو ڈلیوری کیلئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لے کر گیا جہاں ایک گھنٹہ ٹوکن لینے میں لگ گیا میں ٹوکن نمبری 352 لے کر گائنی وارڈ میں لے کر گیا تو انہوں نے الٹرا ساؤنڈ کرانے کے لئے بھیج دیا دو گھنٹے بعد الٹرا ساؤنڈ ہوا میں پھر گائنی وارڈ میں گیا تو گائنی وارڈ میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ 14 جون کو آ نا ابھی ڈلیوری کو دیر ہے۔حالانکہ میری بیوی شدید تکلیف میں مبتلا تھی۔ مگر کسی نے ایک نہ سنی اور ہمیں وارڈ سے نکا ل دیا۔ ہم گھر واپس آ رہے تھے۔ کہ راستے میں میری بیوی کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ اور ہم اسے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے گئے۔جہاں میری بیوی نے بیٹی کو جنم دیا۔ شہزاد سعید نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی انکوائری کراکر ہسپتال انتظامیہ اور گائنی وارڈ کے عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔