اﷲ وسایا چوک کے قریب بان فیکٹری میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان
ملتان( کرائم رپورٹر) اﷲ وسایا چوک کے قریب قریب واقع ندیم کی بان بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہو گیا تاہم ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔