فاٹا کی ہر ایجنسی کو ضلع کا درجہ دیاجائیگا‘ سیاسی جلسے ہوسکیں گے: سرتاج عزیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز نے کہا ہے پانامہ کا معاملہ نہ ہوتا اور حکومت چلتی رہتی تو فاٹا کا انضمام ہوچکا ہوتا۔ خیبر پی کے میں الیکشن اپریل 2019ء سے پہلے ہونا ضروری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا فاٹا کیلئے ایک ہزارارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔ پہلے تین سال میں فاٹا میں 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ فاٹا کا موجودہ 25 ارب روپے کا فنڈ خیبر پی کے میں آجائیگا۔اب فاٹا میں سیاسی جلسے بھی ہوسکیں گے۔ فاٹا کی ہر ایجنسی کو ضلع ڈکلیئر کیا جائے گا۔ مقصد ہے خیبر پی کے پولیس اور سکیورٹی کا نظام سرحد تک مؤثر ہو جائے۔