سیالکوٹ: بھارت کا پھینکا جانیوالا مارٹر گولہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) ورکنگ باؤنڈری لائن کے ہرپال گاؤں کے سکول سے بھارتی سیکورٹی فورسز کا مارٹر گولہ بم ڈسپوزل عملہ نے ناکارہ بنا دیا۔ ناکارہ بنایا جانے والا مارٹر گولہ بم ڈسپوزل عملہ نے قبضہ میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے چلایا تھا جو پھٹ نہ سکا۔