چین روس شراکت داری تار یخ کی بہترین سطح پر ہے:پیوٹن
پیٹر سبرگ(آئی این پی/شِنہوا)روس کے صدر ولادمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان رابطے کی جامع اہم شراکت داری تاریخ کی بہترین سطح پر ترقی کررہی ہے،اور اس کے امکان انتہائی اچھے ہیں۔گزشتہ روز یہاں متعدد اہم بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے مشترکہ انٹرویو کے درمیان چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کے مدیر اعلیٰ ہی پنگ کے ایک سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ روس چین تعلقات کی دوبارہ وضاحت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگرس کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس میں طویل المیعاد بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کے لیے زیادہ ساز گار حالات پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے حالیہ فیصلوں میں ہمارے تعلقات کو نہ صرف درمیانی مدت طویل مستقبل میں مستحکم بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا تیل وگیس وجوہری توانائی ،قابل تجدید توانائی ، مشینری ، مینوفکچر،خلائی ٹیکنالوجی ،جہاز سازی ،کیمیائی صنعت اور زراعت ایسے اہم شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک مستقبل قریب میں تعاون کرسکتے ہیں۔