لاہور‘ سیکرٹریٹالاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ ‘ وزیراعلی سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس کے ملازمین کے سیکرٹریٹ الاؤنس کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس کے مطابق ملازمین الاؤنس انکی تنخواہوں پر 2008ء کے مطابق دیا جارہا تھا اب موجودہ تنخواہوں کے مطابق دیا جائے گا۔ جبکہ اس کا اطلاق یکم جنوری 2018ء سے کیا جارہا ہے جبکہ بقایا جات بھی ملازمین اور افسران کو دئیے جائیں گے نوٹیکفیشن کے مطابق ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ سے جانے والے افسران وملازمین ‘ لمبی چھٹی پر جانے والے افسران وملازمین پراس الاؤنس کا اطلاق نہیں ہوگا۔