مانچسٹر: ’’سمائل ایڈ‘‘ کے فلاحی پراجیکٹس کو پذیرائی ملنے لگی
مانچسٹر (عارف چوہدری) گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کی تنظیم سمائل ایڈ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ اور دیگر ممالک میں بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ سمائل ایڈ کے مانچسٹر کیبے گھر افراد کے لیے کھانا، کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے والے پراجیکٹس کو بھی بے حد پذیرائی ملی ہے۔ مانچسٹر میں منعقدہ سالانہ افطار ڈنر کے موقع پر سمائل ایڈ کے روح رواں ابوبکر سرور کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ کا مقصد انسانیت کی خدمت اور کمیونٹیز کے مابین نفرت ختم کرنا ہے۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کمیونٹی کوتوڑنے کی سازش ہیں جنھیں کامیاب نہیں ہونے دیں ہمارے معاشرے میں محبت کے فروغ کے لیے ایسی بین المذاہب تقاریب کا انعقاد ضروری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے اہم اداروں کے سربراہوں اور ریپریزینٹیٹو کو مدعو کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ کمیونٹی کو یہ باور کروا سکیں کہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی نہ صرف برطانیہ کی معاشی خدمت کر رہی ہے بلکہ یہ برطانیہ کے حالیہ مشکل وقت میں بھی اس کے ساتھ ہے۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ کی جانب سے کمیونٹی کو جوڑنے کی یہ کاوش کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس پروگرام کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف جو منفی پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے اس کا مثبت جواب دینا اور دنیا کو بتانا کہ ہم مسلمان خاص کر نوجوان طبقہ ایسے انسان سوز واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ہم نے سفید فام کمیونٹیز و دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ تقریب کے آرگنائزر شہباز سرور کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ تمام کمیونیٹز کو ایک چھت تلے جمع کریں اور امن کا پیغام دیں خوشی کی کہ نہ صرف سماجی، سیاسی، مذہبی، تنظیموں نے شرکت کی بلکہ گزشتہ برس کی طرح برطانیہ کے اہم اداروں نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں برٹش آرمی، گریٹر مانچسٹر پولیس، سینٹ جونز ایمبولینس، فائر بریگیڈ سروس، برٹش سکائوٹس، برطانیہ کی چیئرٹی برناڈوز، ہوم لیس کا سرگرم ادارہ سینٹر پوائنٹ و دیگر شامل تھے۔