ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی
کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بیرون ملک طلب اور امریکا و چین میں متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 2455 رنگٹ (617 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 58656 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔