اسسٹنٹس کو ٹریفک روانی سے متعلق بریفنگ
لا ہور ( سٹاف رپورٹر)ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے قربان لائنز میں 368 ٹریفک اسسٹنٹس کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے آسانیاںپیدا کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے کہا کہ ٹریفک اسسٹنٹس کی بھرتی ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے میں گیم چینجر ثابت ہو گی۔