چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 12 موٹرسائیکلیں، اسلحہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بھٹی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ12موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے معلوم ہو اہے کہ اے وی ایل ایس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بھٹی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عظیم عرف بھٹی اور اس کے2 ساتھیوں محمد عمران اور جاوید کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی12موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے۔