آگے کنواں پیچھے کھائی خرگوش کی شامت آئی
نیویارک (نیٹ نیوز)مریکہ کے ایک گارڈن میں غصیلی بی مانو نے وہاں موجود خرگوش کے شکار کا ارادہ کیا اور اسے منہ میں دبا کر اوپر لے گئی۔چالاک خرگوش نے موقع ملتے ہی بی مانو کے چنگل سے رہائی پالی اور واپس گارڈ ن میں دوڑ لگادی۔ابھی بی مانو اس کے پیچھے بھاگ ہی رہی تھیں کہ اسی دوران ایک الو نے اچانک خرگوش کو جھپٹ لیا اور رفو چکر ہوگیا۔