2ریاستوں میں متحارب گروپ جنگ بندی کریں: صدر صومالیہ
موغا دیشو (اے ایف پی) صومالی صدر عبدالعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو صوبوں میں سرگرم گروہ جھڑپیں ختم کریں اور جنگ بندی کی جائے۔ ملکی حالات کو سنبھالنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ یاد رہے سرحدی علاقے میں کئی روز سے جاری لڑائی میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔ 2 ریاستوں صومالی لینڈ اور خودمختار علاقے سینٹ لینڈ میں کشیدگی برقرار ہے اور لڑائی طویل عرصے سے جاری ہے۔