صدر میکرون کی پالیسیوں کیخلاف فرانس بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے‘ متعدد گرفتار
پیرس (اے ایف پی) فرانس بھر میں صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے کئے۔ مظاہروں کی کال 60 یونینز، سیاسی جماعتوں اور ایسوسی ایشنز نے دی تھی جو میکرون کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا۔ ادھر صدر میکرون نے کہا کہ مظاہرے ترقی نہیں روک سکتے اصلاحات جاری رہیں گی۔ یاد رہے صدر میکرون نے اخراجات، ملازمتوں میں کمی کا وعدہ کر رکھا ہے۔ پیرس میں بعض مقامات پر پولیس پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 7 افسر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ یونینز کا کہنا ہے صدر میکرون پبلک سروس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔