آئر لینڈ میں اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
ڈبلن (اے ایف پی) آئر لینڈ میں اسقاط حمل پر پابندی اٹھانے کے حق میں ریفرنڈم میں 66 فیصد شہریوں نے ووٹ دیا ہیے۔ 40حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ پہلے چار حلقوں کے نتائج کے مطابق 62فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔ 66.36فیصد نے ہاں اور 33.65فیصد شہریوں نے ناں میں جواب دیا وسطی ڈبلن میں 77کوٹ کے علاقے میں 69فیصد اور کارک نارتھ میں 69فیصد شہریوں نے بین ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلاریفرنڈم تھا جس کا مقصد اسقاط حمل کے یورپ میں سخت قوانین پر نظر ثانی کرنا ہے تاکہ حکومتوں کو مجبور کیا جا سکے اور وہ اپنے قوانین کا جائزہ لیں۔