لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف کل ہڑتال ہو گی: پنجاب بار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب بار کونسل نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ کے ترمیمی بل 2018ء کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے مطابق صوبہ بھر میں وکلا 28مئی کو عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔ بل کے مطابق بار کونسل انتخابات کیلئے 15سال تجربے کی شرط رکھی گئی ہے۔ صوبائی بار کونسلز کے اختیارات میں کمی قبول نہیں۔