ڈھوک گجراں سے کنٹونمنٹ بورڈ کی بے رخی
مکرمی! شائد ڈھوک گجراں سیکنٹونمنٹ بورڈ حکام نے آنکھیں پھیرلیں ،دفتر کے کئی چکر لگانے کے باوجود کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے عملہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔ ڈھوک گجراں اورنیشنل کالونی کی بیشتر گلیاں معمولی سی بارش سے کچڑسے بھرجاتی ہیں گاڑیاں تو گاڑیاں دو قدم پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے۔سیوریج اور نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔پانی سپلائی ہونے کے باوجود پانی نہیں دیا جارہا ہے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیں کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔(صفدر حسین شاہ 0315-6677402)