مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے قریب درانداز قرار دیکر 5 نوجوان شہید کر دیئے
سری نگر (آن لائن‘ ا ے این این‘ نیٹ نیوز ) کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج نے 5 نوجوانوں کو درانداز قرار دے کر شہید کردیا، اپنی ہی جنگ بندی کے اعلان کو توڑ دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جبکہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔بھارتی فوج کی جلوس پر فائرنگ سے 30افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔یہ واقعہ گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر کے باہر پیش آیا۔ جہاں لوگوں نے مظالم کےخلاف احتجاجی جلوس نکالا جس پر بھارتی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر دی۔ اس کے علاوہ آنسو گیس اور پیلٹ کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا۔ افراتفری کے عالم میں دکاندار بھی دکانیں کھلی چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگے۔ ادھر ڈورو کے علاقے قاضی گنڈ میں پویس نے دوران شب چار نوجوانوں کو مبینہ طور سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔دریں اثناءسرینگر کے جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے آرونی علاقے میں چھاپے کے دوران5نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں ہڑتال رہی جبکہ فورسز کی مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیںجس میں سنگبازی اور ٹیر گیس شیلنگ کے واقعات رونما ہوئے۔دریں اثناءکولگام کے علاقے نہامہ میں نامعلوم افراد نے34راشٹریہ رائفلز کے ایک کیمپ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ اگر چہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا تاہم کیمپ میں موجود سونگنے والا فوج کا خصوصی کتاہلاک ہوا۔کل جماعتی حریت کانفرنس ( گ)چیئر مین سید علی گیلانی نے خونی لکیر کے آرپار دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی اور معصوم انسانی جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے د±کھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ارباب اقتدار پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ وہ انسانی تاریخ میں ایک نئے خوش آئند باب کو رقم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو حقائق کی روشنی میں حل کرنے کا آغاز کرنا چاہیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس(ع) چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ایل او سی پر موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، لہٰذا بھارت اور پاکستان کی حکومتیںسرحدوں پر جاری خونریز گولہ باری کو فوراً بند کرکے مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلئے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ جو کشمیری قیدی تہاڑ جیل میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں،وہ سخت ترین ایام سے گزر رہے ہیں۔دلی کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کے نام تہار جیل میں مقید کشمیری قیدیوں کی ایک درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے فریڈم پارٹی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مذکورہ ڈائریکٹر جنرل پر زور دیا کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر کشمیری قیدیوں، بشمول شبیر شاہ کی حفاظت نیز مناسب طبی امدادکے اقدامات کریں۔تحریک المجاہدین نے سرینگر اور جموں میں بھارتی فورسز اور ٹاسک فورس پر دستی بموں کے حملوں اور فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک بیان میں تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے جب کہ فورسز کی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور فورسز کی دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقہ سے کچھ روز قبل لاپتہ ہوئے نوجوان نے مبینہ طور پر جنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس دوران نوجوان کی بندوق لٹکائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے مطابق موصوف نے جنگجوتنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔بھارت کے فوجی سربراہ کی جانب سے مجرم ثابت ہونے پر میجر گگوئی کو عبرتناک سزا دینے کے بیان کے فورا بعد فوج نے اس واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔درےں اثناءبھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جےلوں مےں غےر قانونی طورپر نظربند کشمےرےوںکی رہائی کے مطالبے پر زور دےنے کیلئے سےد علی گےلانی، مےر واعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قےادت کے زےراہتمام پرےس انکلےو سرےنگر مےں اےک زبردست احتجاجی مظاہرہ کےا گےا۔ محمد ےاسےن ملک کی قےادت مےں حرےت رہنماﺅں اور کارکنوں سمےت مظاہرے مےں شرےک لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا بھی دےا۔ مظاہرےن نے ہاتھوں مےں بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”تمام سےاسی نظربندوں کو رہاکرو“ اور”وادی سے باہر منتقل کئے جانیوالے کشمےری نظربندوں کو واپس لاﺅ“ جےسے نعرے درج تھے۔ سالویشن موومنٹ نے بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ کیا۔
کشمیر