مکرمی! جس طرح وطن عزیز کی سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریبان ہیں اس سے ملک کو سخت خطرات پیدا ہوگئے ہیں گھر کی لڑائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے وجود کا کمینہ دشمن روزانہ فائرنگ کرکے بے گناہ سول آبادی کو شہید کر رہاہے، ان کل سام کی لایعنی جنگ میں کود کر سینکڑوں فوجی جوان افسر اور عام شہری شہید کر دیئے گئے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ ہوگیا لیکن پھر بھی انکل سام کی نظر میں ہم دہشت گرد ہیں عرب ممالک میں بھی ہماری وہ عزت نہ ہے جو بھارت کی ہے سوائے چین کے کوئی بھی ملک ہمارے ساتھ ہمدردی نہیں رکھتا چین بھی شاید اس لئے کہ اس کا اپنا مفاد ہمارے ساتھ وابستہ ہے۔ ہماری ذاتی لڑائیوں کیوجہ سے بھی اور سب سے زیادہ ہماری منافقت کے سبب یہ کہ ہماری سیاسی پارٹیاں اقتدار کی جنگ میں پاک آرمی اور عدلیہ کو بھی درمیان میں گھسیٹ رہی ہیں جو کہ انتہائی بد قسمتی ہے۔ پارٹی رہنمائوں کو اس صورت حال کو ٹھیک کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیے۔ اللہ ان کوپاکستان کی بہتری کی خاطر کالا باغ ڈیم بنانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) (محمد یوسف جنجوعہ، وزیرآباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024