ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے پارکوں کو آباد کر رہے ہیں، ریحان ہاشمی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہیٹ اسٹروک سے بچائو اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کررہے ہیںان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں کوہِ نور کرکٹ گراؤنڈ اور لیڈیز پارکس کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ درخت خود بھی جاندار ہوتے ہیں اور جانداروں کے لئے بھی بہت ضروری ہے انہوں کہا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی اور گرمی کی شدت کی ایک وجہ درختوں کمی بھی ہوسکتی ہے جس سے بچائو کے لئے شجر کاری انتہائی ضروری ہے انہوں کہا کہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے نمٹنے اور انسان دوست ماحول بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ فضائی آلودگی ایک عالمگیر مسئلہ بن چکی ہے جسے ختم کرنا انتہائی مشکل نظر آتا ہے لیکن درخت لگا کر ہم آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لئے آسان اور بہترین ذریعہ درخت لگانا ہے۔