پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،فردوس شمیم نقوی
کراچی( خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آر سی ڈی گرائونڈ ملیر میں ہونے والے تین روزہ ممبر شپ کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور پی ٹی آئی کے بینرز وغیرہ پھاڑ ڈالے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو اسلحہ دکھا کر زدوکوب کیا گیا۔