گرین لائن منصوبے کا آئندہ 10 سال تک مکمل ہونے کا امکان نہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون سے کے پی ٹی گیٹ تک تعمیر ہونے والے گرین لائن بس سروس کے منصوبے کا آئندہ سال تک مکمل ہونے کا امکان نہیں۔ منصوبے کے کئی حصوں پر دوبارہ کام بند ہوگیا جب کہ نمائش چورنگی پر انڈر پاس کا منصوبہ اب تک شروع نہیں ہوسکا ۔ نمائش چورنگی پر اسٹیشن بھی قائم ہونا ہے پورے روٹ پر اب تک بس اسٹاپ تعمیر نہیں ہوئے ہیں۔ لسبیلہ سمیت مختلف مقامات پر بس اسٹاپوں کی تعمیر کے ستون کھڑے کئے گئے ہیں زیادہ تر مقامات پر ستون تیار نہیں ہیں اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں لڑ پڑیں۔ وفاقی حکومت نے کہاکہ صوبائی حکومت بسیں فراہم نہیں کررہی جب کہ صوبائی حکومت منصوبے کی تکمیل کے انتظار میں ہے۔