اگر ہماری معیشت مظبوط ہو گی تو جمہوریت پنپ سکے گی : میاں انجم نثار
کراچی(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاشی ترقی کے لئے چارٹر آف اکانومی مرتب کریں تاکہ معاشی ٹارگٹس کو حاصل کیا جاسکے۔ حکومت اور اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویوں کی بدولت معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ معیشت کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری تمام جماعتوں پر مشترکہ طور پر عائد ہوتی ہے کمزور معیشت کی وجہ سے برے سے بڑا ملک بھی تباہ ہو جاتا ہے اگر ہماری معیشت مظبوط ہو گی تو جمہوریت پنپ سکے گی سیکرٹری جنرل (فیڈرل) بزنس مین پینل احمد جواد اورمیاں انجم نثار نے کہا کہ سیاست دان اپنی معاشی ترجیحات کو کاروباری طبقہ کے ساتھ شیئر کریئں تاکہ ملک میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے قابل عمل منصوبہ بنایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ معیشت کی مظبوطی اور اسکی ترقی پر ہونی چاہیے اکاروباری طبقہ صحیح اور غلط کو سمجھتا ہے ہمارے معاشی ادارے اور بجٹس رابن ہڈ نظریے کے خلاف ہیں کہ غریب کو نچوڑو اور امیر کو دو۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ریونیو بڑھانے کے لئے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل اور تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بزنسمین پینل کے قائدین نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو کر کاروباری طبقہ کی مشاورت سے چارٹر آف اکانومی ترتیب دیں۔