لاہورکے علاقے اسلام پورہ نامعلوم افراد نے دو خواتین اور ایک بچی پر تیزاب پھینک دیا، وزیراعلی کا فوری نوٹس، پولیس سے تفصیلات طلب کرلی ہیں.
اسلام پورہ میں چوبیس سالہ سکول ٹیچرصبا، اسکی بھابی عروج اوربھتیجی فاطمہ اتواربازار میں خریداری کیلئے آئی تھیں کہ نامعلوم افراد نے ان پرتیزاب پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر میوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ زخمیوں کے عزیزواقارب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے تیزاب پھیکنے کے واقعے کا تفصیلات طلب کرتے ہوئے سی سی پی او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔