خلائی شٹل اٹلانٹس اپنے آخری مشن کی تکمیل کے بعد بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس پہنچ گئی، خلائی شٹل کو عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔
امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس پچیس برس تک زمین سے خلاء کا سفر کرنے کے بعد آخری باربین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پرپہنچی ہے۔ فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس اسٹیشن پر اترنے والی اٹلانٹس کے عملے نے ایک ہفتے پر مشتمل آخری مشن میں نئی لیبارٹری خلائی سٹیشن پر پہنچانے کے علاوہ روسی خلائی شٹل کیلئے ڈاکنگ پورٹ بھی نصب کیا۔ اٹلانٹس کے بعد اب خلائی شٹل ڈسکوری اور اینڈیور بھی اسی سال اپنی آخری پروازیں کریں گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اب زمین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن تک سامان لانے اور لے جانے کا زیادہ تر کام روسی خلائی شٹل سویوز انجام دے گی۔