سیریز میں تین بار صفر پر آئوٹ ‘حسن نواز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Mar 27, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ہی ٹی ٹونٹی سیریز میں تین بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔حسن نواز نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے میں بھی کوئی رنز نہ بنا سکے، تیسرے میچ میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ چوتھے میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں حسن نواز پہلے نمبر پر آ گئے ہیں وہ تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزیدخبریں