ماہ صیام گناہوں سے بخشش کا ذریعہ ہے:میاں افتخارحسین 

Mar 27, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مذہبی سکالر وویجی ٹیبل مارکیٹ کے چیئرمین میاں افتخارحسین جالندھری نے کہا ہے کہ رمضان گناہوں کے بخشش کا ذریعہ ہے اس مقدس مہینے کا ایک عمل دوسرے مہینوں کے مقابلے میں 70 گنا زیادہ افضل ہے رمضان میں کی جانے والی نفلی عبادت عام مہینوں کی فرض عبادت کے برابر جبکہ ماہ مقدس کی فرض عبادت دوسرے مہینوں کی فرض عبادت سے 70 گناہ زیادہ افضل ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے افطار ڈنر سے خطاب کے دوان کیا میاں افتخارحسین جالندھری نے کہاکہ مبارک ایام میں غریب بہن بھائیوں کی ضروریات کا خیال رکھنا بڑی عبادت میں شمار ہوتا ہے کیونکہ ماہ مقدس کے دوران کی جانے والی عبادات کا ثواب کئی گناہ زیادہ ملتا ہے ۔

مزیدخبریں