پاکستان کے استحکام کیلئے اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا : خالد مسعود سندھو 

Mar 27, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملہ عوام، پاکستان اور ریاست پاکستان پر حملہ تھا۔ بدقسمتی سے ہم دہشتگردی کیخلاف بھی متحد نظر نہیں آ رہے۔ وطن عزیز پاکستان کی سا  لمیت اور استحکام کیلئے آپسی اختلافات کو بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔میڈیا معاشرے کی اصلاح کا کام کرے۔ پاکستان میں قیام امن کیلئے مرکزی مسلم لیگ کام کر رہی ہے۔عید کے بعد ملک گیر تحریک چلا کر قوم کو متحد کریں گے۔سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ کل فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے۔ پوری قوم کو غزہ کے باسیوں کیساتھ یکجہتی کرنی چاہئے تاکہ عالمی برادری کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر شالیمار باغ میں اجتماعی سحری کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شیلر چوک، گلبہار کالونی ، چائنہ سکیم، باغبان پورہ سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر سحری پہنچائی گئی۔ جبکہ ہزاروں شہریوں کیلئے وسیع دسترخوان سجایا گیا جہاں عوام الناس کی باربی کیو، چکن قورمہ، میٹھے چاول، لسی، چائے، نان اور سادہ روٹی سے تواضع کی گئی۔ مزمل اقبال ہاشمی، عمر فاروق ، عزیر رفیق، عبد القدوس اور چوہدری محمد سرور ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں