کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سینیٹر سینٹ اجلاس کے دوران ایوان میں مردہ سالن مچھلی لے آئیں، سینیٹر سارہ ہینسن ینگ نے پارلیمنٹ میں ایک بڑی سالمن مچھلی لہرا کر حکومت کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون سازی ریاست تسمانیہ کے ایک عالمی ورثہ قرار دیئے گئے علاقے میکوری ہاربر میں متنازعہ سالمن فارمز کے تحفظ کیلئے متعارف کرائی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی سینیٹر کا ایوان میں مردہ سالمن مچھلی لاکر قانون سازی کیخلاف احتجاج
Mar 27, 2025